• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148726

    عنوان: اجازت سے زائد آب زمزم چھپاکر لانا؟

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم سعودی عرب سے چھپا کر آب زمزم لا سکتے ہیں یا نہیں؟ کیونکہ وہاں سے ایک بوتل سے زیادہ نہیں لانے دیتے ۔

    جواب نمبر: 148726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 645-596/M=5/1438

    آب زمزم ایک بوتل سے زائد لانے پر پابندی ہو تو خلاف ورزی کرکے خطرہ مول لینا دانش مندی نہیں، قانوناً جتنا پانی لانے کی اجازت ہو اتنا لانا چاہئے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند