• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148703

    عنوان: ایسے کام سے کمایا گیا مال جس کام میں عیسائیت کی یا عیسائی عقائد کی تبلیغ کا اندیشہ ہو؟

    سوال: میرا جو پیشہ ہے اس میں مجھے ان ڈاکومینٹس (کاغذات )کی ایڈیٹنگ کرنا ہوتی ہے جو دوسرے ملازموں نے آڈیو سے سن کر اسے لکھے ہوئے لفظوں میں تبدیل کیا ہے ،اکثر کچھ کلائنٹ(لوگ) عیسائی مبلغ ہوتے ہیں جو ان کی ریکارڈ شدہ بیان کی فائل بھیجتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر ان کے بیان میں اگر کوئی شرکیہ یا کفریہ یا اسلام کے خلاف کوئی بات نہ ہو صرف توحید کے موضوع پر بات ہو تو کیا اس فائل کو ایڈٹ کرکے کمایا گیا مال حلال ہوگا یا حرام؟ یہ عیسائی مبلغ بائبل سے حوالے دیتے ہیں پھر ان آڈیو سے لکھ ہوئے بیانوں کو انٹرنیٹ پر ان کی ویب سائٹ پر یا ان کے کتابوں یا میگزین میں شائع کرواتے ہیں کیا میرا یہ کام عیسایت کی تبلیغ میں مدد کہلائے گا؟ اگر چہ ان کے حوالے بائبل سے ہوں لیکن وہ بات توحید کی کریں؟

    جواب نمبر: 148703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  741-725/L=6/1438

    اگر مضامین کفریہ و شرکیہ کلمات پر مشتمل نہ ہوں تو آمدنی پر حرام ہونے کا حکم نہ ہوگا؛ لیکن چونکہ اس سے ان کا مقصود عیسائیت کی تبلیغ ہے اس لیے ان کے ڈاکومینٹس کو ایڈٹ کرنے سے احتراز ضروری ہے، یہ بھی ایک طرح سے عیسائیت کی تبلیغ و تعاون کہلائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند