• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148623

    عنوان: مجبوری میں رشوت دے کر کام کرانا ؟

    سوال: سرکاری کام میں بہت سے پیپر بنوانے کے لیے مجبوری میں رشوت دینا پڑتا ہے جیسے لائسنس، پاسپورٹ اور راشن کارڈ وغیرہ بنوانے کے لیے بغیر پیسہ دئیے کام نہیں ہوتا، یا بہت گھومنا پڑتا ہے، تو کیا یہ از روئے شرع درست ہے؟

    جواب نمبر: 148623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 428-435/B=5/1438

    فقہائے کرام نے دفعِ ظلم کے لیے رشوت دینے کی اجازت دی ہے۔ اس لیے مجبوری میں رشوت دینے پر ان شاء اللہ آپ گنہ گار نہ ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند