• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148473

    عنوان: مورگیج پر مکان خریدنا حلال ہے یا حرام؟

    سوال: کیا مورگیج (رہن /لون) پر مکان خریدنا حلال ہے یا حرام؟براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 148473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 516-429/Sn=5/1438

    ”مورگیج“ پر مکان لینے کی کیا صورت آپ کے سامنے ہے اسے لکھنا چاہیے تھا، بہرحال اکر یہ صورت ہو کہ آپ کسی کو ایک موٹی رقم مثلاً لاکھ، دولاکھ دیں اور اس پر وہ شخص آپ کو کوئی مکان اس معاہدے پر دے کہ جب ایک دوسال بعد آپ کو مذکورہ بالا رقم واپس کردے گا اس وقت آپ مکان اسے واپس کردیں گے، تو شرعاً اس طرح مکان لینا جائز نہیں ہے، یہ قرض سے انتفاع کی شکل ہے جسے حدیث میں ”ربا“ (سود) کہا گیا ہے۔ کل قرض جرّ منفعةً فہو ربو (مصنف بن أبي شیبة، رقم: ۲۰۶۹۰) اگر مکان خریدنے کی کوئی اور صورت آپ کے پیش نظر ہے تو اسے بہ وضاحت لکھ کر دوبارہ سوال ارسال فرمائیں، پھر ان شاء اللہ اس کا حکم شرعی تحریر کردیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند