• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147830

    عنوان: دیور اور بھابھی ایک کمرہ /گھر میں اکیلے رہنا کیسا ہے؟

    سوال: میں ممبئی سے ہوں،آپ جانتے ہیں کہ یہاں جگہ کی تکلیف ہوتی ہے اور کئی کئی لوگ ایک ساتھ ایک گھر/ کمرہ میں رہنے کو مجبور ہوتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ میرے بھائی جان نوکری کرتے ہیں اور صبح سے شام تک کسی دوسری جگہ ٹرین سے سفر کرکے نوکری کو جاتے ہیں اس دوران میں اور میری بھابھی اور ان کے پانچ سال کے بچہ کے ساتھ ہم اکیلے ہی رہتے ہیں۔ کیا شریعت میں اس کی کوئی ممانعت ہے؟

    جواب نمبر: 147830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 552-441/H=5/1438

    دیور کو بھابی کے حق میں الحمو الموت (مشکاة شریف) سے تعبیر فرمایا ہے اسی لیے دونوں میں بے تکلفی بے پردگی اور خلوت جائز نہیں لہٰذا آپ جلد از جلد کوئی مناسب متبادل صورت اختیار کرنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند