• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147548

    عنوان: مرحوم كی تصویر آئی ڈی پر لگانا؟

    سوال: اسلام میں تصویر کشی سے منع کیا گیا ہے ، تصویر کشی ہر حال میں گناہ ہے ، لیکن اگر کسی نعت خواں یا تبلیغی والے کی موت ہو جائے اور لوگ اسے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یا اس کا سوگ منانے کے لیے اس کی تصویر اپنی آئی ڈی پر لگاتے ہیں، تو کیا وہ گناہ میں نہیں آئے گا؟ یاد رہے کہ جب تصویر پروفائل (picture profile) پر لگ جاتی ہے تو آپ کوئی بھی اسٹیٹس اَپ لوڈ کرو تو تصویر وہ ہی آئے گی۔

    جواب نمبر: 147548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 369-279/D=4/1438

    انتقال کے بعد تصویر کشی کرنا بھی حرام ہے اور بطور سوگ یا یادگار کے طور پر لگانا اور بھی سخت گناہ ہے، خواہ کوئی نعت خواں یہ عمل کرے یا تبلیغی شخص کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند