• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147539

    عنوان: غیر مسلم بھنڈارے كا كھانا كھانا؟

    سوال: ہندو لوگ جو کھانا بھنڈارے میں تقسیم کرتے ہیں مسلمان کے لیے کھانا حرام ہے یا حلال؟

    جواب نمبر: 147539

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 405-375/M=4/1438

     

    بھنڈار کی وضاحت کرکے سوال کرنا چاہیے تھا، اگر یہ خیراتی کھانا ہے یعنی ہندو لوگ محض بھلائی کا کام سمجھ کر کھانا بنواکر تقسیم کرتے ہیں اور یہ یقین ہو کہ اس کھانے پر پوجاپاٹ نہیں ہوتا اورحرام وناپاک چیز کی آمیزش نہیں ہوتی اور ہندوانہ رسم ورواج کے تحت یہ تقریب نہیں ہوتی تو مسلمان کے لیے کھانے کی گنجائش ہے ورنہ احتراز لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند