• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147368

    عنوان: خون كا عطیہ دینا؟

    سوال: کیا میں بلڈ کیمپ میں بلڈ (خون ) دان کرسکتاہوں؟اور کیا میں کسی غیر مسلم کو اپنا بلڈ دے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 147368

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 357-303/B=4/1438

     

    شدید مجبوری اور ضرورت کے وقت اپنا خون کسی شخص کو خواہ وہ مسلمان ہو یا غیرمسلم ازراہ ہمدردی دے سکتے ہیں۔ شرعاً اس کی اجازت ہے۔

    ----------------------------

    جواب صحیح ہے اور بلڈ کیمپ میں خون دینے کی اجازت نہیں ہے، کیوں کہ آئندہ اپنی ضرورت موہوم ہوتی ہے اور عام طور پر اس طرح جمع شدہ خون فروخت کیا جاتا ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند