• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147350

    عنوان: دلالی کی ایک صورت

    سوال: کسی ہوٹل یاریسٹورنٹ سے ایسامعاہدہ کرنا کہ ہم کچھ کارڈبناتے ہیں اورانہیں فروخت کریں گے ، جوشخص بھی وہ کارڈلائے گا اسے آپ تیس فیصدڈسکاونٹ دیں گے ، کارڈپرآنے والی لاگت اور اسے فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی آمدنی ہماری ہوگی ، ریسٹورنٹ کویہ نفع ہوگا کہ لوگ ڈسکاونٹ کی لالچ میں زیادہ جائیں گے اورہمیں کارڈ فروخت کرنے سے نفع ہوگا، کیوں کہ کارڈپر لاگت بیس روپے آئے گی اور ہم اسے ڈیرھ سو میں فروخت کریں گے ۔

    جواب نمبر: 147350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 307-258/D=4/1438

    صورت مسئولہ میں چند امور تنقیح طلب ہیں؟ کارڈ کی منفعت کب تک رہتی ہے صرف ایک مرتبہ استعمال کرنے کا حق ہوتا ہے؟ یا متعدد بار؟ اگر متعدد بار ہوتا ہے تو اس کی میعاد مقرر ہے یا نہیں؟ نیز کارڈ لینے والے کو میعاد کے بارے میں کچھ بتلایا جاتا ہے یا نہیں؟ کیا بتلایا جاتا ہے؟

    میعاد تک (آئندہ) گراہک کو ریسٹورنٹ سے 30% منفعت حاصل ہوتی رہے گی اس کی کیا گارنٹی ہے؟ اور گارنٹی لینے کا ذمہ دار کون ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند