• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147334

    عنوان: کمیشن پر پیسہ چینج كرنا؟

    سوال: کیا میں کمیشن پر پیسہ چینج کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 147334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 298-230/Sn=4/1438

     

    پیسہ چینج کرنے سے اگر آپ یک مراد ہزار یا پانچ سو کے نوٹ (جنھیں غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے) کو لے کر قانونی نوٹ مثلاً دو ہزار کے نوٹ یا چھوٹے نوٹ دینا ہے اور اس پر کمیشن لینا ہے تو شرعاً اس طرح معاملہ کرنا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ ہزار اور پانچ سو کے نوٹ کی مالیت ختم نہیں ہوئی کہ وہ عروض اور سامان کے درجے میں ہوجائیں؛ بلکہ ان کی اصل مالیت بدستور باقی ہے گو مواقع استعمال محدود کردیئے گئے ہیں، لہٰذا کمیشن پر ان نوٹوں کا تبادلہ ”ربا“ میں داخل ہوکر ناجائز ہی رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند