• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146964

    عنوان: بینک میں سوفٹ ویئر انجینئرنگ کی پوسٹ پر كام كرنا؟

    سوال: میں سوفٹ وئیر انجینئر ہوں، اور میں گیارہ سال سے سوفٹ وئیر ہاؤس میں کام کررہاہوں، اب میری کمپنی کی پوزیشن اچھی نہیں ہے اور ممکن ہے کہ ایک یا دو مہینوں میں بند ہوجائے ، میں مسلسل نئی ملازمت کی تلاش میں ہوں، لیکن مل نہیں رہی ہے، مجھے بینک میں سوفٹ وئیر انجینئرنگ کی پوسٹ کام کرنے کا موقع مل رہاہے، اس لیے میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں بینک میں سوفٹ وئیر انجینئر کی ملازمت کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 146964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 254-187/Sd=4/1438

     

    بینک میں سوفٹ ویئر انجینئرنگ کی پوسٹ میں اگر آپ کے ذمہ سودی معاملات کو انجام دینا ہو، مثلاً: سودی معاملہ کی آڈیٹنگ وغیرہ، تو یہ ملازمت ناجائز ہے، ایسی صورت میں آپ کوئی دوسری ملازمت کی کوشش کریں اوراگر آپ کی پوسٹ میں سودی معاملہ سے کوئی تعلق نہ ہو، تو اپنی پوسٹ کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند