متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 1457
کیا ویب کیمرہ جائز ہے؟ اگر محرم کے لیے استعمال ہو تو کیا حکم ہے؟
کیا ویب کیمرہ جائز ہے؟ اگر محرم کے لیے استعمال ہو تو کیا حکم ہے؟ اور موبائل پر تصویر کا کیا حکم ہے؟ موبائل یا کمپیوٹر میں اگر محرم (جیسے شوہر ) کے لیے ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب نمبر: 145719-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1083/ ب= 1015/ ب
اسلام میں بلاضرورت جاندار کی تصویر کھینچنا یا بنانا منع ہے۔ ویب کیمرہ بھی تصویر کشی کے لیے درست نہیں اگرچہ محرم کے لیے ہو۔ اسی طرح موبائل پر بلاضرورت تصویر لینا بھی جائز نہیں اگرچہ محرم کے لیے جب بھی درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے
ایک بھائی کی کمپیوٹر ریپئرنگ اورنیٹ ورکنگ کی دکان ہے اوروہ بینک کو بھی کمپیوٹر
کے پارٹ فروخت کرتا ہے مگر وہ بینک میں نوکری نہیں کرتاہے صرف ان کو کمپیوٹر پارٹ
سپلائی کرتا ہے تو کیا اس کی کمائی جائز ہے؟
ایک
سوال یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کسی کا شوہر یہ چاہتا ہے کہ اس کے اور اولاد ہو
اور اس کی بیوی دو بچوں سے زیادہ نہ چاہتی ہو اور اس بنا پر اس سے دور رہتی ہو توایسے
شخص کو کیا کرنا چاہیے؟ کیا بیوی کی یہ سوچ صحیح ہے جب کہ وہ صحت مند ہے؟
میرے والد اپنے نام کے ساتھ شیخ لکھا کرتے
تھے، مگر کہتے تھے کہ ہم شیخ نہیں ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ہماری کون سی ذات
ہے۔ کچھ رشتہ دار کہتے ہیں کہ ہم راجپوت ہیں، کچھ کہتے ہیں کہ ہم لوہار ترخان ہیں،
کچھ کہتے ہیں کہ ہم برجی ہیں۔ لیکن شیخ نہیں ہیں، یہ بات تو پکی ہے۔ کچھ دن پہلے
مجھے پرانے کاغذات ملے 1922کے۔ جس پر میرے پر دادا کے والد کی قوم نجار لکھی ہوئی
تھی اور پیشہ گھڑی سازی لکھا ہوا تھا، جس سے میرے دل میں یہ بات پکی ہوگئی ہے کہ
ہم نجار ہیں۔ یہ بھی مجھے معلوم ہے کہ میرے باپ دادا کا پیشہ گھڑی سازی ہی تھا یہ
تو اور سب رشتہ داروں کو بھی پتہ ہے۔ (۱)سوال
یہ ہے کہ مجھے اپنی ذات کون سی بتانی چاہیے کیوں کہ لوگ پوچھتے ہیں؟ (۲)کیا اپنی غلط ذات لکھنا گناہ کبیرہ ہے؟ او
راگر صرف شوقیہ غلط ذات لکھی جائے کسی کو دھوکا دینا مقصود نہ ہو تو کیا پھر بھی
گناہ ہے؟ (۳)نجار
قوم/ذات کیا ہے؟ اوراس کی ابتداء کہاں سے ہوئی؟
کیا داڑھی میں سے سفید بال نکال سکتے ہیں؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں ہمارا کمپیوٹر دیزائننگ کا تقریباگیارہ سال سے کام ہوتاہے جس کے اندر تصویر جاندار غیر جاندار دونوں کا استعمال ہوتاہے اور ہم کو اس کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔ اس لیے ہم آپ سے پوچھتے ہیں کہ یہ کام صحیح ہے یا نہیں؟
1499 مناظروطن کے کے پرچم کو سلام دینا کیسا ہے؟ نیز جب قومی ترانہ گایا جاتا ہو تو کیا کھڑے ہونا جائز ہے؟
16040 مناظربیوی
کی آمدنی کے بارے میں کیا حکم ہے، کیا یہ حلال ہے یا حرام ہے، خاص طور پر جب اس
نوکری میں مردوں کے ساتھ اختلاط ہو؟ اور اس صورت میں کیا حکم ہے اگر شوہر اپنی
بیوی سے اس طرح کی نوکری چھوڑنے کو کہتا ہے اور اس کو اپنی طرف سے ماہانہ خرچہ کی
یقین دہانی کراتاہے؟ اپنی رائے عنایت فرماویں۔(۲)اگر شوہر اپنی بیوی سے
ایک خاص طرز زندگی اختیار کرنے کو کہتاہے جو کہ الحمد للہ اسلامی ہے اور جہاں وہ
رہتی ہے وہیں وہ بھی رہتاہے اور بیوی بات نہیں مانتی ہے۔ اس بارے میں قرآن اورحدیث
کی روشنی میں آپ کی کیا رائے ہے؟ برائے کرم اس معاملہ رہنمائی فرماویں۔