• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 13673

    عنوان:

    حضرت کمپیوٹر پہ ویڈیو چیٹنگ کرنا جائز ہے، اگر نہ کوئی تصویر کھینچی جائے اور نہ ہی کوئی رکارڈنگ کی جائے؟

    سوال:

    حضرت کمپیوٹر پہ ویڈیو چیٹنگ کرنا جائز ہے، اگر نہ کوئی تصویر کھینچی جائے اور نہ ہی کوئی رکارڈنگ کی جائے؟

    جواب نمبر: 13673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 983=931/ب

     

    ویڈیو چیٹنگ میں اگر نامحرم عورتیں ہوں تو یہ شرعاً جائز نہیں، بدترین معصیت تک پہنچانے والا ہے، اس میں خواہ تصویر کھینچی جائے یا نہ کھینچی جائے، ریکارڈنگ ہو یا نہ ہو، اور اگر نامحرم عورتیں نہ ہوں اجنبی مرد ہوں تو ان سے بلاوجہ دوستی قائم کرنا وقت کی بربادی اور لایعنی کام ہے، حدیث شریف میں آتا ہے کہ: اسلام کی خوبی میں سے یہ ہے کہ انسان لایعنی کام کو ترک کردے۔ من حسن إسلام المرء ترکہ ما لا یعنیہ (الحدیث)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند