• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 13582

    عنوان:

    میرے موبائل کی میموری کارڈ اور میرے ای میل پر کچھ تصویریں ہیں اور میں ان کو اپنی پوری زندگی کے لیے محفوظ رکھنا چاہتاہوں۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میرے موبائل کی میموری کارڈ اور میرے ای میل پر کچھ تصویریں ہیں اور میں ان کو اپنی پوری زندگی کے لیے محفوظ رکھنا چاہتاہوں۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 13582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1334=1047/ھ

    جاندار مثل انسان جانور کی تصاویر کو محفوظ رکھنا جائز نہیں، حرام ہے، ان سب کو ختم کردیں۔ اور علاوہ ان کے جیسے پہاڑ درخت دریا جنگلات وغیرہ کی تصاویر محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند