• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1338

    عنوان: عمرہ کا ٹکٹ نکلنے کے چکر میں زیادہ بیلنس ڈلوانا

    سوال: یوفون پاکستان کی ایک موبائل کمپنی ہے۔ یوفون والوں نے ایک اسکیم نکالی ہے کہ اگر آپ جولائی کے مہینے میں ۲۵۰/ یا اس سے زیادہ کا بیلنس ڈالتے ہیں تو آپ کی قرعہ اندازی کی جائے گی اور کچھ لوگوں کو عمرہ کا ٹکٹ دیا جائے گا اور ساتھ میں تین دن کا قیام۔ (۱) اگر کوئی بندہ اس لیے زیادہ سے زیادہ بیلنس ڈالتا ہے کہ اس کا عمرہ کا ٹکٹ نکل جائے تو کیا ا س کے لیے اس ٹکٹ پر عمرہ جائز ہے؟ (۲) اگر کسی بندے نے ویسے ہی عام حالت میں یوفون کاکارڈ ڈالا اور اس کا عمرہ کا ٹکٹ نکل آیا تو کیا اس کے لیے یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 1338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  560/ن = 549/ن)

     

    (۱) (۲) دونوں صورتوں میں اس ٹکٹ سے عمرہ جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند