• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 13228

    عنوان:

    میرا انیس سالہ لڑکے کا ایک ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا۔ اس کے تمام دوست اوررشتہ دار اس کا فوٹوگراف رکھتے ہیں اور ویڈیو بھی اور میں بھی اس کا فوٹو اور ویڈیو رکھتی ہوں۔ میں نے فوٹو کوضائع نہیں کیا کیوں کہ مجھے اس کی قانونی اور دیگر معاملات میں ضرورت پڑے گی۔ دوست اور رشتہ دار بھی فوٹوکو ضائع نہیں کرسکتے ہیں۔ اس صورت حال میں کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 925=874/ب

    جان دار کا فوٹو رکھنا خواہ پورا ہو یا نصف، یادگار کے لیے یا آرائش کے لیے رکھنا بہ ہرصورت ناجائز ہے، البتہ قانونی ضرورت جو بغیر فوٹو کے نہ ہوں، اس کے لیے بہ قدر ضرورت فوٹو رکھنا درست ہے، لیکن ضرورت پوری ہونے کے بعد اسے ضائع کردیا جائے اور اللہ سے توبہ واستغفار کی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند