متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 1270
کیا الکوہل والی پرفیوم لگانا حرام ہے؟
کیا الکوہل والی پرفیوم لگانا حرام ہے؟
جواب نمبر: 1270
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 371/د = 367/د)
آج کل پرفیوم میں جو الکوہل ملائی جاتی ہے وہ ان خُمورِ اربعہ سے بنی ہوئی نہیں ہوتی ہے جن کی حرمت نص قطعی سے ثابت ہے، لہٰذا الکوہل اگر آلو، گیہوں، وغیرہ سے بنی ہوئی ہے تو اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔ البتہ نماز میں احتیاط کرلینا بہتر ہے، ارو اگر تحقیق سے پتہ چل جائے کہ اس الکوہل کا ماخذ انگور، کھجور یا منقّہ ہے تو اس کا استعمال کرنا حرام ہے۔ إن معظم الکحول التی تستعمل الیوم في الأدویة والعطور لا تتخذ من العنب أو التمر وحینئذ ھناک سعة في الأخذ بقول أبي حنیفة-رحمہ اللہ- عند عموم البلوی۔ (ج۳ ص۶۰۸ فتح الملھم)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند