• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1204

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا داڑھی منڈوانا گناہ ہے؟ اور کیا داڑھی کے بغیر نماز ہوجاتی ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا داڑھی منڈوانا گناہ ہے ؟

    اور کیا داڑھی کے بغیر نماز ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 1204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 346/د = 341/د)

     

    (۱) احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے داڑھی رکھنے اور اس کے بڑھانے کی بہت تاکید فرمائی ہے، اس لیے داڑھی کا رکھنا واجب ہے۔ ایک مشت سے کم کردینا کاٹ کر یا منڈوادینا گناہ کبیرہ ہے۔ یعنی سخت ترین گناہ ہے۔ اور یہ گناہ ایسا ہے کہ آدمی (داڑھی منڈوانے والا) ہروقت اس گناہ میں ملوث رہتا ہے، نماز پڑھ رہا ہے تو گناہ کی حالت میں گنہ گاروں کی شکل میں تلاوت کررہا ہے تو گناہ کی حالت میں۔ اور ایک خرابی اور بھی ہے وہ یہ کہ بہت سے داڑھی منڈوانے والے اس کوگناہ بھی نہیں سمجھتے اس طرح ان کے دلوں سے گناہ کے کام کی برائی نکل کر اس کا استحسان (اچھا ہونا) پیدا ہوجاتا ہے جو گناہ سے بھی زیادہ برا ہے۔

     

    (۲) نماز کا فریضہ تو ذمہ سے اتر جاتا ہے لیکن سنت کے مطابق نماز ہونے میں اور ثواب کے ملنے میں کمی آجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند