• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1048

    عنوان: یہاں لوگ بجلی چراتے ہیں، کنڈے لگواتے ہیں یا میٹر بند کروا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جائز ہے ؟

    سوال:

    یہاں لوگ بجلی چراتے ہیں، کنڈے لگواتے ہیں یا میٹر بند کروا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جائز ہے کیوں کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کرتی ہے اور وولٹیج بھی کم ہوتا ہے، اور جو یونٹ میٹر میں ہوتا ہے اس سے زیادہ بل میں آتی ہے۔ کیا ایسا کر کے گورنٹمنٹ سے بجلی کی چوری جائز ہے؟

    جواب نمبر: 1048

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  476/ن = 464/ن)

     

    کسی طرح سے بھی گورنمنٹ کی بجلی کی چوری جائز نہیں ہے۔ اور سرکاری ملازمین جو بل وغیرہ وصول کرنے میں غلطی کرتے ہیں وہ خود اس کے ذمہ دار ہیں۔ ان کے اعلیٰ افسران کو ان کی زیادتیوں پر مطلع کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند