عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 9663
اگر حج کے زمانہ میں عورت کو ماہواری ہو جائے تو وہ حج کیسے کرے گی؟
اگر حج کے زمانہ میں عورت کو ماہواری ہو جائے تو وہ حج کیسے کرے گی؟
جواب نمبر: 966331-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 2255=2048/د
ماہواری کے دنوں میں بیت اللہ شریف میں جانا منع ہے، لہٰذا طوافِ زیارت نہ کرے، اس کے علاوہ بقیہ اعمال حج اسی حالت میں ادا کرے، طوافِ زیارت پاک ہونے کے بعد کرلے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں اگلے مہینہ کویت سے سعودی عمرہ اورنکاح کے لیے جاؤں گا ان شاء اللہ۔ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ پہلے مکہ جا کر عمرہ کرلیں پھر جدہ میں نکاح ہوگا۔ (۱)کیا میں جدہ سے واپس مکہ میں بغیر عمرہ کی نیت کے داخل ہوسکتا ہوں یا مجھے دوبارہ عمرہ کرنا پڑے گا؟ (۲)جو لوگ روڈ کے ذریعہ عمرہ کے لیے جاتے ہیں انھیں گاڑیاں حدود حرم سے باہر کھڑی کرنی پڑتی ہے۔ ہم پہلے ایک مرتبہ عمرہ کے لیے گئے تھے تو عمرہ ادا کرنے کے بعد ہم کچھ سامان گاڑی سے لینے کے لیے پارکنگ کی جگہ گئے تھے۔ واپسی پر مسجد عائشہ بھی گزرے لیکن ہم نے احرام نہیں باندھا۔ کیا ہمیں دوسرے عمرہ کا احرام باندھنا چاہیے تھا؟ یہ آٹھ یا نو سال پہلے کی بات ہے۔ اس کے بعد ہم بہت مرتبہ عمرہ کے لیے گئے ہیں۔
1830 مناظرمیں گزشتہ بیس سال سے امریکہ میں ہوں اور ایک جنرل اسٹورکی شراکت میں ایک کاروبار کرتا ہوں جہاں پر حلال اشیاء کے علاوہ بیئر، شراب اور لاٹری ٹکٹ کا کاروبار بھی ہوتا ہے اور حلال کی متوسط آمدنی ساٹھ فیصد ہے اور دوسرے طریقہ سے جیسے بیئر ، لاٹری اور شراب کی آمدنی چالیس فیصد ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میں زکوة کیسے ادا کروں اور حج کیسے کروں اور اپنے والدین کو کیسے دوں؟ میرے شہر میں زیادہ ترمسلمان اسی طرح کے کاروبار میں مشغول ہیں۔ کیا میری آمدنی حلال ہے یا نہیں؟ برائے کرم میری مدد فرماویں تاکہ ہم تمام مسلمان اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔
1161 مناظر