• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 9173

    عنوان:

    ہم تبلیغی جماعت میں جاتے ہیں۔ اگر ہم جمعہ کو ایسی جگہ رہیں جہاں جمعہ ہونے کی شرائط نہ پائی جاتی ہوں، تو کیا کریں؟ (۲) اگر ہم ہمارے شہر کے باہر ہیں اور ایسی جگہ ہیں جہاں پر مسجد ہے مگر جمعہ کی شرائط نہیں پائی جاتی ہیں تو کیا کریں؟ اور اگر ہم مسافر ہیں تو اس وقت کیا کریں؟ (۳) ہماری فیکٹری شہر سے دور ہے، وہاں آبادی نہیں ہے صرف چار یا پانچ فیکٹریاں ہیں او رکام والے بہت ہیں۔ کیا ہمارے لیے وہاں رہنے پر جمعہ معاف ہوگا اورہم وہاں ظہر پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 1565=1318/ل

    اگر آپ ایسی جگہ پر ہوں جہاں شرائط جمعہ نہ پائی جاتی ہوں، تووہاں ظہر باجماعت ادا کرلیا کریں، جس جگہ والوں پر جمعہ فرض نہیں ہے، ان کا حکم یہی ہے کہ وہ لوگ جمعہ کے دن بھی مثل دیگر ایام کے ظہر باجماعت ادا کیا کریں، اور انہیں کے حکم میں وہ لوگ بھی داخل ہیں، جو جمعہ کے دن وہاں موجود ہیں ان پر شہر جاکر جمعہ ادا کرنا ضروری نہیں: وشرط لافتراضھا إقامة بمصر في الشامي: بمصر أخرج الإقامة في غیرہ (الدر المختار مع الشامي: ۳/۲۷، زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند