• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 69598

    عنوان: حرام پیسہ سے حج کرنا کیسا ہے؟

    سوال: حرام پیسہ سے حج کرنا کیسا ہے؟ اگر واپسی کے بعد حرام کو چھوڑ دینے کی نیت ہو؟ تفصیل سے بتلائیں۔

    جواب نمبر: 69598

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 865-895/B=11/1437

    اس کافریضہٴ حج تو ذمہ سے ساقط ہو جائے گا، لیکن وہ حج مقبول نہ ہوگا، یعنی حج کے اجرو ثواب سے محرومی رہے گی۔ اس شخص کو چاہئے کہ کسی سے حج کی رقم قرض لے کر حج کے لیے جائے او رحج واپسی کے بعد جائز طریقہ سے حلال روزی کما کر اس سے قرض ادا کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند