• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 69032

    عنوان: قرض ادا کئے بغیر حج کو جانا یا کسی کا حق ادا کیا بغیر حج کو جا سکتے ہیں؟

    سوال: کیا کوئی انسان کسی دوسرے انسان کا حق رکھ کر یا کسی انسان کا قرض ادا کئے بغیر اس کا حج ہو سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 69032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1042-1000/SN=11/1437 اگر کوئی شخص مقروض ہے یا اس کے ذمہ کسی دوسرے کا مالی حق ہے تو اسے چاہئے کہ اوّلاً قرض یا دوسرے کا مالی حق ادا کرے پھر حج کو جائے، یہی اس کے لیے بہتر ہے؛ لیکن اگر وہ قرض ادا کیے بغیر بھی حج کرلیتا ہے تب بھی اس کا حج صحیح و ادا ہوجائے گا؛ البتہ ایسا کرنا شرعاً مکروہ ہے۔ وإن کان في مالہ وفاء بالدین یقضی الدین ولایحج ویکرہ الخروج إلی الغزو والحج لمن علیہ الدین الخ (فتاوی قاضی خان، ۱/۳۱۳، ۳۱۴، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند