• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 68848

    عنوان: مکے میں رہنے والا جدہ جائے تو واپسی میں احرام؟

    سوال: میں ڈیڑھ سال سے مکہ میں کام کررہاہوں،اگر میں کسی کام سے جدہ جاؤں یا چھٹی گذارنے کے لیے جاؤں تو کیا جدہ سے مکہ واپس ہوتے وقت مجھے ہر مرتبہ احرام پہننا پڑے گا؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 68848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1223-1135/B37=01/1438

    جدہ خود میقات بھی ہے اس لیے جدہ جاکر واپس آنے میں احرام کی ضرورت نہیں ہے البتہ اگر جدہ سے آگے جائیں گے تو پھر واپسی میں احرام باندھ کر آنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند