• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 64701

    عنوان: اگر کسی کی غیبت کی ہو تو کن الفاظ سے ان سے معافی مانگیں؟

    سوال: حج سے پہلے یا پھر ایسے بھی اپنے رشتہ داروں سے اگر کسی کی غیبت کی ہو تو کن الفاظ سے ان سے معافی مانگیں؟ کیا انہیں یہ کہنا چاہئے کہ میں نے اگر کبھی آپ کی غیبت کی ہوگی تو اسے معاف کردیجئے ؟ یا پھر ایسے بھی کہہ سکتے ہیں کہ اگر آپ ہم پر کوئی حق ہو تو اسے معاف کردیجئے تاکہ اسے پتا نہ چلے کہ غیبت کے حق کے بارے میں کہہ رہے ہیں؟ آپ ہی کوئی بہتر طریقہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 64701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 660-649/Sn=7/1437 آپ اس طرح کہہ دیں کہ بھائی باتوں باتوں میں کبھی کسی کی غیبت بھی ہوجاتی ہے، کبھی دوسروں کے لیے تکلیف دہ بات بھی نکل جاتی ہے، اگر مجھ سے تمھارے حوالے سے کبھی اس طرح کی کوئی بات نکلی ہو تو خدا را تم مجھے معاف کردو، امید ہے ان شاء اللہ وہ شخص معاف کردے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند