• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 64633

    عنوان: عمرہ کے بعد حلق نہیں کرایا تو مجھ پر کیا دم لازم ہوگا؟

    سوال: (۱) عمرہ کے بعد حلق نہیں کرایا تو مجھ پر کیا دم لازم ہوگا؟میں نے جمعہ کو عمرہ کیا اور سنیچر کو مکہ سے ریاض آگیا ۔ (۲) میرے ساتھ میرے سات سال کے بیٹے نے بھی عمرہ کیا ہے تو کیا اس پر بھی دم لازم ہوگا؟

    جواب نمبر: 64633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 679-696/Sn=8/1437 (۱) افعال عمرہ کے بعد حلق یا قصر کرائے بغیر آدمی احرام سے باہر نہیں ہوتا؛ اس لیے صورت مسئولہ میں آپ پر ضروری ہے کہ حدودِ حرم میں جاکر سر کے بال منڈواکر یا پوروے کے بقدر چوتھائی سے کچھ زائد بال کٹواکر حلال ہوں، اور آپ نے جو حلق یا قصر کرائے بغیر احرام کھول دیا اس کی وجہ سے آپ پر ایک دم بھی لازم ہے۔ شامی میں ہے: قال فيا للباب: واعلم أن المحرم إذا نوی رفض الإحرام فجعل یصنع ما یصنعہ الحلال من لبس الثیاب والتطیب والحلق والجماع وقتل الصید فإنہ لا یخرج بذلک من الإحرام، وعلیہ أن یعود کما کان محرما، ویجب دم واحد لجمیع ما ارتکب ولو کل المحظورات إلخ (شامی: ۳/ ۵۸۵، ط: زکریا) نیز دیکھیں: احسن الفتاوی: ۴/ ۵۴۶، ط: زکریا) (۲) بچے پر دم لازم نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند