• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 64331

    عنوان: طواف وعمرہ کرنے کے بعد سونے پر احتلام ہوجانا

    سوال: میں مکہ میں احرا م کی حالت میں ہوں، طواف اور عمرہ کرنے کے بعدمیں کچھ دیر کے لیے سوا تو مجھے احتلام ہوگیا ، تو مجھے اس صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 64331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 476-474/H=5/1437 غسل کرکے پاک صاف ہوجائیں کپڑے میں منی لگ گئی ہو تو اس کو دھوکر پاک کرلیں، پھر خواہ اُسی چادر کو احرام میں استعمال کرلیں یا دوسری پاک صاف چادر بدل کر استعمال کریں، اگر طواف عمرہ سے فارغ ہوگئے اور صرف بال منڈانا باقی تھا کہ احتلام ہوگیا تو غسل کرکے بال مونڈواکر کپڑے سلے ہوئے پہن لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند