• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 62854

    عنوان: برائے کرم مجھے یہ بتا ئیں کہ حج فرض ہونے با وجود پہلے کرے یا جماعت میں دوسرے ممالک میں جا ے ۔تبلیغ والے کہتے ہیں کے پہلے جمات میں جاے ۔رہنمائی فرما ئیں۔

    سوال: برائے کرم مجھے یہ بتا ئیں کہ حج فرض ہونے با وجود پہلے کرے یا جماعت میں دوسرے ممالک میں جا ے ۔تبلیغ والے کہتے ہیں کے پہلے جمات میں جاے ۔رہنمائی فرما ئیں۔

    جواب نمبر: 62854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 205-205/N=3/1437-U حج فرض ہوجانے کے بعد بلا وجہ شرعی اس کی ادائیگی میں تاخیر کرنا ناجائز اور گناہ کی بات ہے؛ اور جماعت میں جانا نہ فرض ہے اور نہ واجب؛ اس لیے آپ نے تبلیغی جماعت سے وابستہ ایک یا چند افراد کے حوالے سے جو بات لکھی ہے، وہ صحیح نہیں، آدمی کو پہلے حج فرض ادا کرنا چاہئے، اس کے بعد اگر وسعت وگنجائش اور موقعہ ہو تو بیرون ملک جماعت میں جانے میں کچھ حرج نہیں، بیرون ملک جماعت میں نکل کر حج فرض میں تاخیر کرنا جائز نہیں (در مختار وشامی ۳: ۴۵۴، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند