• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 61884

    عنوان: کب عمرہ کرنے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    سوال: کب عمرہ کرنے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    جواب نمبر: 61884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 799-799/Sd=1/1437-U غریب شخص جس پر حج فرض نہیں ہے، اُس پر عمرہ کرنے سے اُس وقت حج فرض ہوتا ہے جب کہ وہ حج کے مہینوں میں عمرہ کرے اور اور اُس کے پاس عمرہ کرنے کے بعد ایام حج تک وہاں ٹھہرنے کے اسباب و وسائل موجود ہوں۔ یستفاد من: قول ابن عابدین: ”والحاصل أن الزاد لابد منہ ولو لمکي کما صرح بہ غیر واحد کصاحب الینابیع والسراج۔۔۔ الخ وقال نقلاً عن اللباب: الفقیر الآفاقي اذاوصل الی میقات فہو کالمکي۔ قال شارحہ: أي حیث لایشترط في حقہ الا الزاد و (لا) الراحلة۔ (رد المحتار: ۲/ ۴۶۰، کتاب الحج، ط: دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند