• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 60200

    عنوان: عرفات کے دن ہمارے حج کمیٹی کے نامزد گائڈ پر مجھے غصہ آگیا تھا

    سوال: 2012میں میں نے حج کیا تھا، عرفات کے دن ہمارے حج کمیٹی کے نامزد گائڈ پر مجھے غصہ آگیا تھا، اور میں نے غصہ میں ان سے بات کی تھی، بعد میں ہمارے درمیان سمجھوتہ ہوگیا ۔اس حرکت پر میں نے اللہ سے معافی مانگی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس صورت میں مجھ پر دام واجب ہوگا؟

    جواب نمبر: 60200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1019-808/D=10/1436-U حج میں فضول گوئی اور لڑائی جھگڑا سخت منع ہے، عرفات کے دن اگر ایسی کوئی بات آپ سے ہوئی ہے تو اللہ تعالیٰ سے بھی توبہ استغفار کرلیں؛ لیکن اس کی وجہ سے دم واجب نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند