• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 58678

    عنوان: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام و علماء دین مسئلہ ذیل کے باے میں: سوال- ماں کے اوپرحج فرض نھیں تھا - لیکن اپنے لڑکے کے ساتھ حج کے لئے ارادہ کی تھا -اب ماں کا انتقال ہو گیا- مرحوم ماں کے لیے لڑکا اور کسی کو اپنے ماں کی طرف سے حج بدل کرنے کیلے ء بھیحنے کاارادہ کیا- اب سوال یہ ہے کہ حج بدل کرنے والا تمتع کر سکتا ہے یا نہیں؟ اگر تمتع حج کرے کیا مکروہ ہوگا؟ جسکو بھیج رہا ہے اس پر حج فرض نھیں ہے ، پہلی مرتبہ حج بدل کو جا رہا ہے ، کیا وہ حج بدل کرسکتاہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام و علماء دین مسئلہ ذیل کے باے میں: سوال- ماں کے اوپرحج فرض نھیں تھا - لیکن اپنے لڑکے کے ساتھ حج کے لئے ارادہ کی تھا -اب ماں کا انتقال ہو گیا- مرحوم ماں کے لیے لڑکا اور کسی کو اپنے ماں کی طرف سے حج بدل کرنے کیلے ء بھیحنے کاارادہ کیا- اب سوال یہ ہے کہ حج بدل کرنے والا تمتع کر سکتا ہے یا نہیں؟ اگر تمتع حج کرے کیا مکروہ ہوگا؟ جسکو بھیج رہا ہے اس پر حج فرض نھیں ہے ، پہلی مرتبہ حج بدل کو جا رہا ہے ، کیا وہ حج بدل کرسکتاہے ؟

    جواب نمبر: 58678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 766-773/L=6/1436-U یہ اصلاً حج بدل نہیں ہوگا بلکہ نفل حج ہوگا اور ثواب مرحومہ کو مل جائے گا، جو شخص اس حج کے لیے جارہا ہے، وہ حج تمتع کرسکتا ہے، نیز جس نے سابق میں اپنا حج نہیں کیا ہے وہ بھی اس حج کو کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند