• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 58581

    عنوان: کیا ایک سے زائد عمرہ کی صورت میں ایک ہی احرام کو استعمال کیا جاسکتاہے یا نہیں؟یا ہر عمرہ کی صورت میں نیا احرام استعمال کیا جائے گا؟ میں اس ماہ کی ۱۷ تاریخ کو عمرہ پر جارہا ہوں۔

    سوال: کیا ایک سے زائد عمرہ کی صورت میں ایک ہی احرام کو استعمال کیا جاسکتاہے یا نہیں؟یا ہر عمرہ کی صورت میں نیا احرام استعمال کیا جائے گا؟ میں اس ماہ کی ۱۷ تاریخ کو عمرہ پر جارہا ہوں۔

    جواب نمبر: 58581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 296-296/Sd=6/1436-U اگر احرام سے مراد احرام کے کپڑے ہیں، تو ایک ہی احرام کے کپڑوں میں ایک سے زائد عمرے کرنا جائز ہے، ہرعمرے کے لیے مستقل نئے کپڑیپہننا ضروری نہیں ہے؛ تاہم بہتر یہ ہے کہ ہرعمرے کے لیے نئے کپڑے استعمال کیے جائیں۔ قال في الہندیة: ویلبس ثوبین: إزار ورداء جدیدین أو غسیلین والجدید أفضل․ (۱/۶۸۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند