• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 57872

    عنوان: اگر عورت کے بال کل بالوں کی نسبت نیچے سے بہت پتلے ہوں تو حج و عمرہ میں احرام کھولنے کے لے بال کیسے کاٹیں ؟اگر نیچے سے اوپر کے برابر کاٹیں تو چوتھائی بال نہیں کٹتے ۔

    سوال: اگر عورت کے بال کل بالوں کی نسبت نیچے سے بہت پتلے ہوں تو حج و عمرہ میں احرام کھولنے کے لے بال کیسے کاٹیں ؟اگر نیچے سے اوپر کے برابر کاٹیں تو چوتھائی بال نہیں کٹتے ۔ . ۲) اگر کوئی عورت احرام کھولتے وقت اپنے بال انگلی کے برابر یا کچھ زیادہ کاٹ دے تا کہ چوتھائی مقدار کٹ جانے ، کیا یہ جائز ہے ؟ اگر نہیں تو اس کا کفّارہ کیا ہو گا؟

    جواب نمبر: 57872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 546-546/M=6/1436-U عورت کے لیے سر کے چوتھائی حصے کے سب بالوں میں سے انگلی کے ایک پورے کے برابر کٹوانا واجب ہے ورنہ دم واجب ہوگا، اور سر کے تمام بالوں میں سے ایک پورے کے برابر کٹوانا افضل ہے۔ قال في الدر المختار: ثم قصر بأن یأخذ من کل شعرہ قدر الأنملة وجوبًا وتقصر الکل مندوب والربع واجب․ قال في رد المحتار: قال في البحر:والمراد بالتقصیر أن یأخذ الرجل والمرأة من روٴوس شعر ربع الرأس مقدار الأنملة کذا ذکرہ الزیلعي ومرادہ أن یأخذ من کل شعرة مقدار الأنملة کما صرح في المحیط․․․ وفي الشرنبلالیة: یظہر لي أن المراد بکل شعرة أي من شعر الربع علی وجہ اللزوم ومن الکل علی سبیل الأولویة․ (الدر مع الرد: ۳/۴۷۴ ط: سعید)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند