• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 57023

    عنوان: دسویں ذی الحجہ کو مزدلفہ سے آنے کے بعد رمی جمعرة العقبی کے بعد کیاقربانی اور حلق /قصر سے پہلے کوئی احرام کی حالت میں طواف زیارت کرسکتاہے؟

    سوال: دسویں ذی الحجہ کو مزدلفہ سے آنے کے بعد رمی جمعرة العقبی کے بعد کیاقربانی اور حلق /قصر سے پہلے کوئی احرام کی حالت میں طواف زیارت کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 57023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 165-164/N=3/1436-U جی ہاں! قربانی اورحلق/ قصر سے پہلے طواف زیارت کرسکتے ہیں، یعنی: اس کی وجہ سے کوئی دم وغیرہ واجب نہ ہوگا، لیکن خلاف سنت ومکروہ ضرور ہے؛ لہٰذا حلق/ قصر کے بعد ہی طواف زیارت کرنا چاہیے، اس سے پہلے نہیں : وأما الترتیب بین الطواف وبین الحلق فسنة فلو طاف قبل الرمي والحلق لا شيء علیہ، ویکرہ (درمختار مع الشامی: ۳/۴۷۳،مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند