• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 56858

    عنوان: سوال یہ ہے کہ کیا اس بو کے سونگھنے سے یا کعبہ کو چھونے سے میرا عمرہ ختم ہوجاتاہے اور دم یا صدقہ کرنا پڑے گا؟

    سوال: میں عمرہ کرنے گیا تھا، الحمد للہ، طواف پورا کرنے کے بعد اور دو رکعت نماز پڑھنے کے بعد مقام ابراہیم کے پیچھے میں گیااور ہتھیلی اور پیشانی سے کعبہ کو چھوا، اور میں اس حال میں پانچ سے دس منٹ تک رہا ، اور دعا کرتارہا، اس درمیان میں کعبہ کی بو سونگھ سکتاتھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس بو کے سونگھنے سے یا کعبہ کو چھونے سے میرا عمرہ ختم ہوجاتاہے اور دم یا صدقہ کرنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 56858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 257-281/L=3/1436-U مذکورہ بالا صورت میں اگر خوشبو کا اثر آپ کے بدن یا کپڑے پر ظاہر نہیں ہوا تھا تو محض خوشبو سونگھنے کی وجہ سے آپ پر کوئی جزا واجب نہیں؛ البتہ حالت احرام میں خوشبو سونگھنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند