• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 56300

    عنوان: سعودی حكومت كی اجازت كے بغیر حج كرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ ہمارے پاکستان اور دوسرے ملکوں کے مسلمان مملکت سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں جب حج کا وقت آتا ہے تو بہت سے مسلمان سعودی حکومت کی اجازت کے بغیرحج کیلئے چلے جاتے ہیں غیر قانونی طور پر حج کرتے ہیں.اگر پکڑے جائیں تو جیل میں ڈال دیتے ہیں ایسے لوگ یہ کہتے ہیں کہ جب ہم سعودیہ میں موجود ہیں تو قانون کی ضرورت نہیں. پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کا حج کرنا درست ہے یا نہیں۔

    جواب نمبر: 56300

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 14-14/M=1/1436-U شرعاً اسی طرح حج ادا ہوجائے گا اور ثواب بھی ملے گا؛ مگر حکومتی قانون کی خلاف ورزی میں جان ومال اورعزت کا خطرہ ہے اگر پکڑے گئے تو بے عزتی ہوگی اورجیل وغیرہ کی سزا ہوسکتی ہے،اس لیے قانونی جواز حاصل کرکے حج کرنے کی کوشش کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند