• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 5610

    عنوان:

    حج کی کیا شرطیں ہیں اور کن شرطوں کے پورا ہونے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟ زید ایک سعودی شیخ کے یہاں ملازم تھے اور وہاں سے فرار حاصل کرکے آئے، وہاں جانے میں اپنی جان و مال کم از کم قید کیے جانے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ کیا اس صورت میں ان پر حج فرض ہے؟ اور کیا ادائیگی نہ کرنے پر یہودی ہوکر مرے یا نصرانی والی حدیث کے مصداق ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 748=634/ ب

    حج ہراس شخص پر فرض ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اتنی دولت عطا فرمائی ہو کہ جس سے وہ شخص اپنے وطن سے مکة المکرمة تک آنے جانے اور وہاں کے اخراجات پر قادر ہو اور واپس آنے تک اہل و عیال کے مصارف بھی بآسانی کرسکتا ہو اور راستہ کی رکاوٹیں نہ ہوں، ان تمام شرطوں کے ساتھ زندگی میں ایک مرتبہ حج فرض ہوتا ہے۔ اگر آپ کو سعودی جانے میں جان و مال کا شدید خطرہ لاحق ہے اور اس عذر کے زائل ہونے کی امید بھی نہیں ہے تو پھر آپ حج بدل کراسکتے ہیں، ان شاء اللہ مذکورہ حدیث کے مصداق نہیں بنیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند