• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 56036

    عنوان: حج بدل كے لیے كسے بھیجنا چاہیے؟

    سوال: حنفی فقہ کے مطابق حج بدل کے لئے کسی ایسے شخص کو بھیجنا مکروہ ہے جس نے خود اپنا حج نہیں کیا ہے (حوالہ ، آپ کے مسائل اور ان کا حل ، جلد ۴، صفحہ ۷۳ ) میں نے اپنا فرض حج ادا کرلیا ہے ، میں اپنے مرحوم والد کے حج بدل کے لیے کسی ایسے شخص کو جس نے پہلے ہی حج کرلیا ہے، بھیجنے کے بجائے کسی نیک شخص کو بھجنا چاہتاہوں جن پر ابھی حج فرض نہیں ہوا ہے۔ اس شخص کو بھیجنے کی میری نیت ثواب کمانا ہے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں کہ کیا یہ عمل مکروہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 56036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1583-515/L=12/1435-U اگر اس شخص پر حج فرض نہیں ہوا ہے تو اس کو حج بدل کے لیے بھیج سکتے ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ ایسے شخص سے حج بدل کرایا جائے جس نے پہلے اپنا حج کرلیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند