• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 55870

    عنوان: جس حاجی کو مکہ مکرمہ میں ایام حج کو ملا کر پندرہ دن رہنا ہے تو وہ منی ، عرفات ، مزدلفہ میں قصر کرے گا یا اتمام؟ مدلل جواب دیں۔ نوازش ہوگی ۔ جزاک اللہ

    سوال: جس حاجی کو مکہ مکرمہ میں ایام حج کو ملا کر پندرہ دن رہنا ہے تو وہ منی ، عرفات ، مزدلفہ میں قصر کرے گا یا اتمام؟ مدلل جواب دیں۔ نوازش ہوگی ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 55870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 95-95/Sn=/12/1435-U قصر کرے گا، راجح قول یہی ہے ”إذا قدم الکوفي في مکة وہو ینوي أن یقیم فیہا وبمنی خمسة عشر یومًا فہو مسافر؛ لأن نیة الإقامة ما یکون فيموضع واحد الخ (مبسوط للسرخسي ۱/۲۳۶، باب صلاة المسافر) وفيالدر مع الرد (۲/۶۰۶، ط: زکریا) فلو دخل الحاجج مکة أیام العشر لم تصح نیتہ؛ لأنہ یخرج إلی منی وعرفة الخ وہکذا في البحر الرائق (۱/۱۴۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند