• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 55868

    عنوان: احرام كی حالت میں لنگوٹ باندھنا

    سوال: کیا حاجی احرم کی حالت میں شدید عذر کی صورت مں لنگوٹ باندھ سکتاہے یا نہیں؟براہ کرم، جواب دیں تاکہ حاجی حضرات کا حج صحیح ہوجائے ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 55868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 83-83/Sd=12/1435-U شدید عذر کی وجہ سے احرام کی حالت میں لنگوٹ باندھنا جائز ہے، اس کی وجہ سے حاجی پر کوئی جزا لازم نہیں ہوگی، اس لیے کہ لنگوٹ بدن کی ہیئت کے اعتبار سے سلا ہوا نہیں ہوتا؛ بلکہ ایک پٹی کی مانند ہوتا ہے؛ البتہ بلاعذر لنگوٹ باندھنا مکروہ ہے۔ فإن زررہ أو خللہ أو عقدہ أساء ولا دم علیہ (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/۴۸۸،زکریا) ولا بأس بأن یعصب جسدہ بعلة، ویکرہ ان فعل ذلک في غیر علة، ولا شيء علیہ (تاتارخانیة) ولو عصب شیئًا من جسدہ لعلة أو غیر علة لا شيء علیہ؛ لأنہ غیر ممنوع عن تغطیة بدنہ بغیر المخیط، ویکرہ أن یفعل ذلک بغیر عذر (بدائع الصنائع: ۲/۴۱۱، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند