• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 2205

    عنوان: کیا کوئی ایسا عمل ہے جس سے میری والدہ مرحوم کی روح کو حج شریف کا پورا ثواب پہنچا یا جاسکے ؟

    سوال:

    میر ی والدہ مرحوم کی اس دنیا میں عظیم خواہش حج بیت اللہ پر جانا تھی جو پوری نہیں ہوسکی کیونکہ جب ان کی عمر/صحت اس لائق تھی ،اس وقت مالی طور پر میں اس قابل نہیں تھا ۔ جب اللہ تعالی نے مجھے اس قابل بنایا تو وہ نہایت کمزرو ہوچکی تھیں اور اسی حالت میں پچھلے سال اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ آپ سے میر ا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی ایسا عمل ہے جس سے میری والدہ مرحوم کی روح کو حج شریف کا پورا ثواب پہنچا یا جاسکے ؟ برا ہ کر م، میری رہ نمائی فر مائیں ۔

    جواب نمبر: 2205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 552/ ل= 552/ ل

     

    آپ اپنی والدہ مرحومہ کے نام سے حج کرکے اس کا ثواب اپنی والدہ کو پہنچاسکتے ہیں البتہ اس بات کا خیال رہے کہ اگر آپ نے حج نہیں کیا ہے تو آپ پہلے خود اپنی طرف سے حج کریں پھر والدہ کی طرف سے کیونکہ آپ پر حج فرض ہے اور اپنی والدہ کے نام سے جو حج کریں گے وہ نفل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند