• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 2088

    عنوان:

    جس شخص نے عمرہ کیا‏، کیا اُسے اس سال کا حج بھی ادا کرنا پڑے گا؟

    سوال:

    (۱) یہ سنا گیا ہے کہ جس شخص نے عمرہ کیا تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اسی سال حج بھی اداکرے، کیا صحیح ہے؟

    (۲) فرض کیجئے کہ میرے پاس ایک گھر ہے جو زیر تعمیر ہے ، تو کیا ایک سال کے بعد اس گھرکی زکاة دینا میرے لیے ضروری ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1000/ ج= 100/ ج

     

    (۱) یہ صحیح نہیں ہے بلکہ اگر ایام حج میں عمرہ کیا ہو اور حج تک ٹھہرنا ممکن ہو، یا واپس آکر دوبارہ جانے اور حج کرنے کی استطاعت ہو۔ان دونوں صورتوں میں اسی سال حج کرنا فرض ہوگا ورنہ نہیں۔

    (۲) اگر زیر تعمیر گھر رہنے کے لیے ہے تو پھر اس پر زکوٰة واجب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند