• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 174234

    عنوان: حج سے فارغ ہونے كے بعد تقریبًا دس دن مکہ رہنا ہے‏، ہمیں نماز پوری پڑھنی چاہیے یا قصر؟

    سوال: ہم حج سے چار دن پہلے مکہ آئے تھے ، حج کرلیا اور ہم لوگ کل ۲۷ /اگست کو طائف جا کر آئے ، الحمد للہ ، اور عمرہ بھی ہوگیا ، سوال یہ پوچھنا تھا کہ اب ہم کو ۴ /ستمبر کو مدینہ جانا ہے توتقریباً دس ن بچتے ہیں مکہ میں تو کیا نماز پڑھیں؟ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

    جواب نمبر: 174234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 72-48/B=01/1441

    صورت مذکورہ میں چونکہ آپ لوگوں کاقیام مکہ مکرمہ میں 15 دن مسلسل نہیں رہا لہٰذا آپ لوگ مسافر رہیں گے اپنی تنہا نماز پڑھیں گے تو قصر کریں گے۔ اور مسجد حرام میں امام کے پیچھے پڑھیں گے تو پوری نماز پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند