• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 173240

    عنوان: کیا عمرہ کے بعد میں حج کے ایام کے پہلے حالت احرام میں نفل طواف کرسکتاہوں؟

    سوال: اگر میں حج تمتع کا ارادہ کروں ، اور اگر میں تین ذی الحجہ کو میرے شہر اورنگ آباد سے روانہ ہورہا ہوں تو کیا عمرہ کے بعد میں حج کے ایام کے پہلے حالت احرام میں نفل طواف کرسکتاہوں؟ یا پھر مجھے احرام کی حالت میں نفل طواف نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ ابھی حج کے ایام کے لیے تین دین باقی ہیں؟

    جواب نمبر: 173240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 62-34/D=01/1441

    صورت مسئولہ میں حج کے ایام سے پہلے حالت احرام میں نفل طواف کر سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ نفل طواف کے لئے کوئی وقت اور زمانہ کی قید نہیں۔ (مستفاد من معلم الحجاج، ص: ۱۳۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند