• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 173106

    عنوان: كن تاریخوں میں عمرہ کرنا جائز نہیں؟

    سوال: ذالحجہ کے مہینے میں کون سی تاریخ کو عمرہ کرنا جائز نہیں ہے میں نے ایک مقامی مفتی سے پوچھا تھا انہوں نے بتایا تھا کہ ذالحجہ کی 9تاریخ سے 13ذالحجہ تک عمرہ نہیں کر سکتے کیونکہ یہ حج کے ایام ہیں تو میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ انہوں نے صحیح بتا یا تھا یا غلط اور اس کے علاوہ پورے سال میں کس دن عمرہ نہیں کر سکتے۔

    جواب نمبر: 173106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:39-64/sd=2/1441

     مفتی صاحب نے آپ کو صحیح بتایا ، نو ذی الحجہ سے تیرہ ذی الحجہ تک پانچ ایام میں عمرہ کرنا جائز نہیں ہے؛ بلکہ مکروہ تحریمی ہے ، باقی سال میں کسی بھی دن عمرہ کیا جاسکتا ہے۔

    یکرہ أداوٴھا فی خمسة أیام : یوم عرفة، ویوم النحر، وأیام التشریق ( البحر العمیق ) یکرہ تحریما انشاوٴھا بالاحرام فی خمسة أیام ( غنیة الناسک )عن عائشة رضی اللہ عنہا: حلت العمرة فی السنة کلہا الا فی أربعة أیام ، یوم عرفة، ویوم النحر ویومان بعد ذلک ۔ (سنن البیہقی ، رقم : ۸۷۳۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند