• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 172918

    عنوان: حرم مکی میں عورتوں مردوں كے اختلاط کا مسئلہ

    سوال: طواف کے دوران حرم مکی میں عورت اور مرد چونکہ اکھٹے طواف کرتے ہیں جس سے اختلاط کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوتا ہے اور ا اور بعض لوگ تو نظروں پر اور اپنے نفس پر قابو کر لیتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسا کرنے سے باوجود کوشش کے بچ نہیں سکتے تو ایسی پریشانی کی صورت میں کیا عمل کیا جائے کہہ حج و عمرہ جیسے اسلام کے بڑے ارکان خش و خضوع کے ساتھ ادا کیے جا سکیں؟

    جواب نمبر: 172918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1369-1016/B=12/1440

    اللہ کی عظمت اور بیت اللہ شریف کی عظمت دل میں رکھتے ہوئے طواف کرے اور طواف کرتے وقت اپنی نگاہ کو نیچی رکھتے ہوئے طواف کرے ان شاء اللہ نفس میں کوئی شہوانی خیال نہیں آئے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند