• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 172454

    عنوان: نفلی حج بہتر ہے یا ان پیسوں سے غریبوں كی مدد كرنا؟

    سوال: (۱) حج کس ہجری میں فرض ہواتھا؟ (۲) جو شخص صاحب حیثیت ہے، اس کا اپنا مکان ہے اور ضروریات کی تمام چیزیں ہیں اور حج نہ کرے تو کیا وہ گناہ گار ہوگا یا نہیں؟ (۳) ایک شخص ایک حج کرچکاہے، اب وہ دوبارہ حج کرنا چاہتاہے ، مگر اس کے سامنے کچھ ضرورتمند ہیں تو وہ کیا کرے ، ان ضرورتمندوں کی مدد کرے یا اس پیسہ سے جو حج کے لیے رکھا ہے اس سے ضرورتمندوں کی مدد کرے، افضل کیا ہے؟

    جواب نمبر: 172454

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1224-1069/B=12/1440

    (۱) غالباً 6 ہجری میں یا 9 ہجری میں ۔

    (۲) جی ہاں وہ گنہ گار ہوگا۔

    (۳) امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ تو حج نفل کرنا ہی افضل فرماتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند