• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 171763

    عنوان: حج کے ایام میں نی کیپ استعمال كرنا؟

    سوال: حج کے ایام میں نی کیپ(kneecap)(گھنٹے میں پیڈ) استعمال کرنے کے تعلق سے میرا سوال ہے۔ مثال کے طورپر اگر کوئی شخص کچھ سالوں سے جوڑ کے دردمیں مبتلا ہے تو کیا وہ حج کے دوران نی کیپ پہن سکتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 171763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1093-976/M=11/1440

    جوڑ میں شدید درد کی وجہ سے حاجی اگر حالت احرام میں گرم پٹی، گھٹنے میں باندھ لے تو اس کی گنجائش ہے۔ نی کیپ سے مراد اگر وہ مخصوص پیڈ ہے جو پیر کی ساخت کے مطابق بنا ہوا ہوتا ہے جس کو پہن لیا جاتا ہے تو اس کا استعمال درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند