• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 170417

    عنوان: طواف کی ابتدا كب سے ہوئی اور اس كی حكمت كیا ہے؟

    سوال: مولانا مفتیان اکرام امید ہے خیریت اے ہوں گے ، مولانا میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں طواف کی ابتدا کیسے ہوئی؟ اور کیوں طواف کو ہمارے لئے فرض کیا گیا؟ یعنی اس عمل کے پیچھے اللہ تعالیٰ کا کیا مقصد عظیم ہے ۔ برائے مہربانی واضح کیجئے تاکہ ناچیز کے علم میں اضافہ ہو۔ نیز آپ حضرات سے ہم سب کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 170417

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:912-765/sn=9/1440

    خانہ کعبہ کا طواف تو حضرت آدم علیہ السلام سے جاری ہے، کتبِ تفسیر وغیرہ میں صراحت ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام اور ان کے بعد انبیا بیت اللہ کا طواف کیاکرتے تھے۔(معارف القرآن 6/255،ط: زکریا)، رہی یہ بات کہ اس کے پیچھے اللہ تعالی کا مقصد کیا ہے تو اس کی تصریح نہیں مل سکی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند