• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 170198

    عنوان: عمرہ کیے بغیر ہندوستان واپس جانا

    سوال: میں ہندوستان کا رہنے والا ہوں اور فی الوقت جدہ میں کام کررہاہوں، میری بیوی پچیس سوال 1439ھ کو فیملی ویزا پر جدہ آئی تھی اور حج کا موسم ہونے کی وجہ سے اس نے عمرہ نہیں کیا تھا، بعدمیں الحمد للہ، اس کو استقرار حمل ہوگیا اور وہ ولادت کے لیے اپریل 2019ء کو ہندوستان واپس جانا چاہتی ہے، اب تک اس نے کوئی عمرہ نہیں کیا ہے، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا جانے سے پہلے اس کے لیے عمر ہ کرنا ضروری ہے؟اگر وہ عمرہ نہیں کرتی ہے اور ہندوستان واپس چلی جاتی ہے تو کیا دم دینا ضروری ہوگا؟ولادت کے بعد وہ واپس آئے گی ، ان شاء اللہ اور پھر عمرہ کرنے کا ارادہ ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 170198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:759-668/sd=8/1440

     صورت مسئولہ میں اگر آپ کی اہلیہ فیملی ویزے پر جدہ آئی تھی ، اس کا ارادہ جدہ جانے کا تھا،تو ایسی صورت میں اُس پر عمرہ کرنا ضروری نہیں ہے ، لہذا اگر وہ عمرہ کیے بغیر ہندوستان واپس چلے جاتی ہے، تو اس پر کوئی دم واجب نہیں ہوگا۔ أما لو قصد موضعاً من الحلّ کخلیص وجدة حلّ لہ مجاوزتہ بلا إحرام (درمختار مع الشامی: ۴۸۱/۳، تا ۴۸۴، ط: زکریا) ۔۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند